Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

لیونل میسی انجری کا شکار، ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انجری سے متعلق خدشات نے فٹبال مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی فٹبال لیگ کے ایک میچ میں انٹر میامی کی نمائندگی کرتے ہوئے میسی کو کھیل کے دوران تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود ہی متبادل کی درخواست کی اور میدان سے باہر چلے گئے۔یہ واقعہ فلاڈلفیا یونین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث گیلا میدان کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہو رہا تھا۔میچ کے 73ویں منٹ میں میسی کو اپنی بائیں ٹانگ کے پچھلے حصے کو پکڑتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر بلا لیا گیا۔تاہم وہ ڈگ آؤٹ کی جانب جاتے ہوئے نارمل انداز میں چلتے دکھائی دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button