’مسجد میں سب کو برابر دیکھا‘، تھلاپتی وجے کے ساتھی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جے نے اسلام قبول کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں جا کر پہلی بار انہیں حقیقی معنوں میں احساس ہوا کہ وہاں سب انسان برابر ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جے نے بتایا کہ انہوں نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کی باضابطہ تصدیق کی تھی، تاہم روحانی طور پر وہ 2011 سے اس طرف مائل ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ کسی ایک لمحے کا نہیں بلکہ ذاتی تجربات اور اندرونی سکون کی تلاش کا نتیجہ تھا۔اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں وہ مختلف مذہبی تجربات سے گزرے، جن میں سبری مالا کے لیے مالا پہننا اور پھر ایک عرصے تک عیسائیت کی طرف رجحان بھی شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مندروں میں پیش آنے والے بعض رویوں اور حالات نے انہیں مایوس کیا، جس نے ان کے اندر سوالات کو مزید بڑھا دیا۔



