شوبز
خواتین سے متعلق رویے پر تنقید، شائستہ جبین نے فردوس جمال کے ساتھ دوبارہ کام سے انکار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے اداکار فردوس جمال کے خواتین کے بارے میں رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی ان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کریں گی۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی شخصیت میں اس کی انا، تربیت اور فطرت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق فردوس جمال بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں، تاہم اگر کسی شخص کا رویہ درست نہ ہو تو اس کی پیشہ ورانہ کامیابیاں زیادہ معنی نہیں رکھتیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک بار فردوس جمال کے ساتھ کام کیا تھا اور وہ تجربہ ان کے لیے کافی ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فردوس جمال اکثر خواتین کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتے ہیں، اور وہ ایسی باتیں نہ سن سکتی ہیں اور نہ ہی برداشت کر سکتی ہیں۔



