Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ کیلئےاچھی ڈیل کروں گا،ایران ہمارے سامنے جھکے گا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکا کا مجوزہ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا تاہم اس حوالے سے اچھی خبر ہی سامنے آئے گی کیونکہ وہ ’بری ڈیل‘ نہیں کرتے۔انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک کسی نے اس معاہدے کی تفصیلات نہیں دیکھیں اور نہ ہی عوام جانتے ہیں کہ اس میں کیا شامل ہے، اس لیے ایسے لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے جو مکمل معلومات کے بغیر تنقید کر رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے آنے والی قیادت کو یہ مسئلہ کئی سال پہلے حل کر لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور معاہدے کی کامیابی کا انحصار ایران کے فیصلوں پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button