ایلون مسک کے بچے کی ماں کیوں بنی؟ سابق گرل فرینڈ کا انکشاف

امریکی مصنفہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے پہلی بار کھل کر بتایا ہے کہ انہوں نے دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک کے ساتھ خاندان بڑھانے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ان کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس تعلق کے مختلف پہلوؤں پر تبصرے کر رہے ہیں۔ایشلے سینٹ کلیئر کے مطابق جب ان کی ملاقات ایلون مسک سے ہوئی تو وہ پہلے ہی ایک بچے کی ماں تھیں اور بطور سنگل مدر زندگی ان کے لیے آسان نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ اخراجات، بچوں کی ضروریات اور مالی دباؤ ہمیشہ ذہن پر سوار رہتا تھا۔ ایسے میں ایلون مسک کی جانب سے مزید بچوں کی خواہش اور خاندان بڑھانے کی بات ان کے لیے غیر معمولی طور پر پرکشش محسوس ہوئی۔انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ ایلون مسک اکثر کہتے تھے کہ ان کے لیے زندگی میں سب سے محدود چیز وقت ہے، جبکہ وہ زیادہ بچوں کے خواہشمند ہیں۔ ایشلے کے مطابق ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا تصور، جو بچوں کو پسند کرتا ہو اور جہاں مالی عدم استحکام کی فکر نہ ہو، ان کے فیصلے میں اہم کردار ادا کرنے لگا۔



