کھیل
آئی پی ایل: کھلاڑیوں کی مسلسل مشکوک حرکات نے لیگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا

فکسنگ الزامات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی مسلسل مشکوک حرکات نے لیگ کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا۔تازہ واقعے میں ممبئی انڈینز اور کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ میں فیلڈرز کی مشکوک حرکت نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔دسویں اوور میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی گیند پر رومن پاول نے بڑی ہٹ لگانے کی کوشش کی تو گیند ٹاپ ایج لگ کر ہوا میں بلند ہوگئی۔ڈیپ فائن لیگ اور ڈیپ اسکوائر لیگ پر موجود فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے دوڑے تاہم دونوں ہی گیند کے قریب پہنچ کر رک گئے اور کیچ کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کی یہ پہلی حرکت نہیں ہے۔



