شوبز
اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پہلی بار امید سے ہونے کی خبر شیئر کر دی۔ اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔تصاویر میں اُشنا شاہ سفید رنگ کے نہایت سادہ مگر دیدہ زیب گاؤن میں نظر آئیں جبکہ حمزہ امین نے بھی سفید لباس پہن کر ان کے ساتھ خوبصورت انداز اپنایا۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کیپشن لکھا، ’اس موسمِ گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ‘ اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔



