Select Language
ٹیکنالوجی

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔اگر یہ منصوبہ حقیقت بن جاتا ہے تو یہ ایپل کی جانب سے ایڈیٹو مینوفیکچرنگ کے عمل کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کا ابتدائی استعمال گزشتہ سال ایپل واچ الٹرا 3 اور سیریز 11 کے ٹائٹینیم ماڈلز میں کیا تھا۔بلومبرگ کے معروف ٹیک رپورٹر مارک گورمن کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس تبدیلی کے پیچھے بنیادی مقصد مواد کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ روایتی سی این سی مشیننگ میں گھڑی کا کیس دھات کے ٹھوس بلاک کو تراش کر بنایا جاتا ہے جس کے دوران خاصی مقدار میں دھات ضائع ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس تھری ڈی پرنٹنگ میں دھات کے باریک پاؤڈر کو تہہ در تہہ جوڑ کر کیس تیار کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button