Select Language
بین الاقوامی

ایران نے خود بتایا وہ امریکی ناکہ بندی کے باعث اندرونی طور پر زوال پذیر ہے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعطل کے شکار جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران نے خود کہا ہے کہ ان کا ملک اندر سے زوال پذیر ہے۔صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے یہ درخواست بھی کی ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھول دے کیونکہ وہ قیادت کی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران اس صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ ان سے ایران کے کس حکام نے کب، کہاں اور کس طرح رابطہ کیا تھا اور اب امریکی صدر کیا حکمت عملی اپنائیں گے۔تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی بین الاقوامی ذریعے نے ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button