Select Language
کھیل

ایرانی کیوئسٹ نے ٹرمپ کو شکست دے دی

ایران کے اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حسین وفائی نے عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12-13 سے شکست دے دی۔فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے دوران ٹرمپ کو برتری حاصل رہی اور وہ 10-7 اور 12-11 سے آگے تھے، تاہم وفائی نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔آخری فریم میں ٹرمپ کو جیت کا موقع ملا مگر ایک غلط شاٹ کے بعد وفائی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔میچ کے بعد ٹرمپ نے وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button