ٹیکنالوجی
چین: آٹو شو میں کم قیمت گاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ

چین کے دارالحکومت میں جاری آٹو شو میں کم قیمت گاڑیوں اور کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق چین میں 200 سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز ایسے ہیں جن کی قیمت 25 ہزار ڈالر (تقریباً 70 لاکھ پاکستانی روپے) سے کم ہے جبکہ بعض گاڑیاں 12 ہزار ڈالر (تقریباً 36 لاکھ روپے) سے بھی کم میں دستیاب ہیں۔چینی مارکیٹ میں ’گیلیEX2‘ نمایاں فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شامل ہے، جس کی ابتدائی قیمت تقریباً 10 ہزار 60 ڈالر ہے۔ گاڑی میں 14.6 انچ ٹچ اسکرین اور تقریباً 255 میل تک کی رینج جیسی سہولیات موجود ہیں۔ماہرِ معاشیات فیلیپ منوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا معیار اور اندرونی جگہ توقع سے بہتر ہے اور یہ سائز میں چھوٹی محسوس نہیں ہوتی۔



