اے آئی خطرے کے بڑھتے اثرات، ٹیلر سوئفٹ کا بڑا اقدام

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اے آئی خطرے کے بڑھتے اثرات کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی آواز اور شناخت کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 36 سالہ پاپ اسٹار نے اپنی آواز کے تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے کیونکہ اے آئی کے ذریعے جعلی مواد تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی کمپنی نے 24 اپریل کو امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں تین ٹریڈ مارک درخواستیں دائر کیں، جن میں ’ہے‘، ’ہے، اٹس ٹیلر سوئفٹ‘ اور ’اٹس ٹیلر سوئفٹ‘ کے ساؤنڈ مارکس شامل ہیں۔تیسری درخواست ایک ویژولز سے متعلق ہے جس میں انہیں گلابی گٹار کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے، رنگین لباس اور چاندی کے جوتے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔درخواستوں کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔اس اقدام کے ساتھ ٹیلر سوئفٹ ان ہالی ووڈ شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں جو اے آئی کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے قانونی تحفظ حاصل کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار میتھیو میک کوناہی نے بھی اپنی آواز کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی ہے۔



