Select Language
شوبز

سدھو موسے والا کا نیا گانا ریلیز سے پہلے ہی چھا گیا، صرف دو منٹ میں ٹیزر کے لاکھوں ویوز

بھارتی پنجاب کے معروف اور مقتول گلوکار سدھو موسے والا ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہوگئے، جب ان کے نئے گانے ’’آئیز آن می‘‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرگیا۔طویل عرصے سے اس گانے کا انتظار کیا جا رہا تھا، اور جیسے ہی اسے ریلیز کیا گیا، مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف دو منٹ کے اندر اس ٹیزر نے یوٹیوب پر ایک لاکھ بیس ہزار ویوز حاصل کرلیے، جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے ہزاروں لائیکس ملے۔ اور تین دن میں اس ویڈیوز کو اکتیس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ محض 34 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مناظر دکھائے گئے ہیں، جس نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ویڈیو کا آغاز ایک نقاب پوش شخص سے ہوتا ہے جو ہاتھ میں پستول تھامے پنجاب کے نقشے پر ضلع مانسا کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے بعد موسے والا کو جیپ چلاتے اور مخالفین کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ خود کو بچانے کے لیے فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹیزر میں شامل ایک ’’بول‘‘ نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی ’’منڈا بلیک کیٹ تیری، تیرے گولی مروا دو گی۔‘‘ذرائع کے مطابق اس گانے میں ممکنہ طور پر گلوکار کے قتل اور اس سے قبل ہونے والی مبینہ سازشوں کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے، جس نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button