Select Language
بین الاقوامی
Trending

امریکہ کا ایران کیساتھ معاملات خفیہ طور پر حل کرنے کافیصلہ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا دوسرا دور تعطل کا شکار ہے اور بدستور غیریقینی صورت حال برقرار ہے جس کے دوران وائٹ ہاؤس سے جاری بیان نے پیشرفت کی جانب اشارہ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی دفتر کی اسسٹنٹ پریس سیکریٹری اولیویا ویلز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری حساس سفارتی معاملات کو میڈیا پر نہیں لایا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کسی بھی معاہدے میں اپنی شرائط کو مقدم رکھے گا اور ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جس سے امریکی عوام کے مفادات متاثر ہوں۔امریکی صدارتی دفتر کی اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کے بیان میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکا اور اسرائیل نے بارہا ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی کا عمل مکمل طور پر ترک کردے۔ ایران اس عمل کے ذریعے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔دوسری ایران اپنے پرانے مؤقف پر قائم ہے کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں میں جوہری مسئلہ زیر بحث نہیں آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button