Select Language
شوبز

بھارت کے سینئر اداکار بھرت کپور انتقال کرگئے

بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری ایک سینئر اور تجربہ کار فنکار سے محروم ہوگئی، معروف اداکار بھرت کپور 80 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔بھرت کپور کے انتقال کی تصدیق اداکار اوتار گل نے کی، جن کے مطابق بھرت کپور گزشتہ تین روز سے شدید علیل تھے اور ان کے جسم کے کئی اہم اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔15 اکتوبر 1945 کو پیدا ہونے والے بھرت کپور نے شوبز کی دنیا میں ایک طویل اور یادگار سفر طے کیا، جو تقریباً چار دہائیوں پر محیط رہا۔ انہوں نے 1970 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنی منفرد اداکاری کے باعث فلمی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا۔بھرت کپور اپنی گہری اور پراثر آواز، مضبوط تاثرات اور خاص طور پر منفی کرداروں میں جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے فن سے نہ صرف فلموں میں بلکہ ٹی وی ڈراموں میں بھی ناظرین کو متاثر کیا اور اپنی ایک الگ پہچان قائم کی۔ان کے کریڈٹ پر کئی یادگار فلمیں موجود ہیں جن میں ’’قربان‘‘، ’’نوری‘‘، ’’بازار‘‘، ’’غلامی‘‘، ’’منڈی‘‘ اور ’’رئیس زادہ‘‘ شامل ہیں۔ ہر کردار میں ان کی پرفارمنس نے ناظرین کو متاثر کیا اور انہیں ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر پہچان دلائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button