Select Language
دلچسپ و عجیب

یونی سائیکل چلانے والی معمر ترین خاتون!

امریکا میں ’یونی سائیکل گرینی‘ کے نام سے مشہور ایک خاتون نے معمر ترین یونی سائیکل سوار کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی لِنڈا جیریٹ نے یہ ریکارڈ 69 سال اور 189 دن کی عمر میں حاصل کیا۔لِنڈا (جو 10 سال کی عمر سے یونی سائیکل چلا رہی ہیں) نے پہلی بار یہ ریکارڈ جنوری 2023 میں 66 سال اور 234 دن کی عمر میں حاصل کیا تھا اور اب انہوں نے دسمبر 2025 میں ’دی نٹ کریکر‘ کی ایک پیشکش میں حصہ لے کر اپنے ہی ریکارڈ کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔لِنڈا جیریٹ نے طالب علمی کے دوران فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے فلائنگ سرکس میں پرفارم کیا، جس کے بعد انہوں نے سرکس میں باقاعدہ کیریئر بنایا اور پھر ہالی ووڈ میں اسٹنٹ پرفارمر کے طور پر بھی کام کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button