Select Language
دلچسپ و عجیب

فلٹر لگی تصاویر نے لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بنادی

میکسیکو میں لاپتہ ہونے والی 30 سالہ خاتون کے کیس نے سوشل میڈیا فلٹرز کے استعمال پر بحث چھیڑ دی۔گریسیا گواڈیلوپے اورانتس مینڈوزا 12 اپریل کو اوکوزوکواؤٹلا ڈی ایسپینوسا سے لاپتہ ہوئیں جس پر پولیس نے انکی تلاش شروع کی۔پولیس نے خاتون کی سوشل میڈیا تصاویر سے پوسٹرز بنائے تاہم قریبی افراد کے مطابق تصاویر میں ان کی شکل حقیقت سے مختلف تھی جس سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔سوشل میڈیا پر بھی سوال اٹھایا گیا کہ فلٹرز والی تصاویر کے ساتھ تلاش کیسے ممکن ہے۔ چند روز بعد خاتون کو اوکوزوکواؤٹلا اور جیکوئپیلاس کے درمیان شاہراہ سے زندہ برآمد کر لیا گیا۔ماہرین کے مطابق فلٹرز اور ایڈیٹنگ سے بھرپور تصاویر لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کے بجائے رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button