اسرائیل ترکیہ کو نئے دُشمن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ترکیہ کو ایک نیا دشمن قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترک سرکاری میڈیا انادولو ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں ایڈیٹرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی بقا کیلئے کسی نہ کسی دشمن کی ضرورت ہوتی ہے اور ایران کے بعد اب وہ ترکیہ کو ’دشمن‘ کے طور پر پیش کرنا چاہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ سمجھتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے ممالک کی جانب سے مداخلت کرنا مناسب نہیں ہے، آبنائے ہرمز کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور کسی بھی ملک کو گزرنے کے لیے فیس ادا نہیں کرنی چاہیے۔ترک وزیر خارجہ نے ممالک کے درمیان اعتماد کو تقویت دینے کے لیے خطے میں سیکیورٹی اتحاد کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



