دلچسپ و عجیب

کینیڈا: یونیورسٹی کا 60 ویں سالگرہ پر انوکھا جشن

کینیڈا میں ایک یونیورسٹی نے 60 ویں سالگرہ کے موقع پر 682 افراد کو ڈائنوسار کے لباس میں اکٹھا کر کے انوکھے انداز میں جشن مناتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔البرٹا کی یونیوسٹی کیلگری (جس کی اسپورٹس کی ٹیمیں ڈائنوز کے نام سے جانی جاتی ہیں) نے ٹیلر فیملی ڈیجیٹل لائبریری کے باہر لوگوں کو ڈائنوسار کے لباس میں اکٹھا کیا۔682 افراد نے یونیورسٹی میں جمع ہو کر ڈائنوسار کا لباس پہنے سب سے بڑے مجمعے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ جس کی تصدیق موقع پر موجود ادارے کے اہلکار نے کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ فلوریڈا کے کوکس سائنس سینٹر اینڈ ایکویریم نے 468 افراد اکٹھا کر کے بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button