کھیل
ارجنٹینا کے لیجنڈ میراڈونا کی موت کا معمہ، کیس کی دوبارہ سماعت کا فیصلہ

ارجنٹینا کے لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے کیس کی دوبارہ سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کی موت سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت منگل سے شروع ہو رہی ہے۔60 سالہ میراڈونا 25 نومبر 2020 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، تاہم ان کی موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔اس سے قبل مئی 2025 میں شروع ہونے والا ٹرائل اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب ایک جج پر عدالت میں غیر مجاز فلم بندی کی اجازت دینے کا الزام سامنے آیا۔نئے ٹرائل میں میراڈونا کی میڈیکل ٹیم کے سات افراد پر ارادتاً غفلت برتنے کے تحت قتل (ہومیسائیڈ) کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے تاہم تمام ملزمان نے الزامات کی تردید کی ہے۔



