بین الاقوامی
Trending

امن کی کنجی پاکستان کے ہاتھ ہے:ٹرمپ نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ دو روز کے اندر پاکستان میں متوقع ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ان کی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ برس جب پاکسدتان اور بھارت جنگ کی لپیٹ میں تھے تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ قائم ہوا تھا۔ وہ لاجواب انسان ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔ اس لیے مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے کیونکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ ایک دو روز میں ہوسکتا ہے۔ آئندہ آنے والے دو دن بہت اہم ہیں اور ان میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہفتے کو پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہوئے تھے جہاں فریقین کے وفد نے دوبدو بات چیت کی تھی اور مسودے شیئر کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button