شوبز

راجپال یادیو نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کیوں نہیں کیا؟

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے ایک پرانا راز کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور فلم اوم شانتی اوم میں کام کیوں نہیں کیا؟ایک حالیہ انٹرویو میں راجپال یادیو نے انکشاف کیا کہ اس فلم کی پروڈکشن بابی چاؤلہ سنبھال رہے تھے، جنہوں نے انہیں شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے کہا تھا۔تاہم بعد میں کسی غلط فہمی کے باعث یہ تاثر پھیل گیا کہ راجپال نے مصروفیت کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے، حالانکہ حقیقت میں انہیں اس پیشکش کا علم ہی نہیں تھا۔اداکار کے مطابق اس غلط فہمی نے انہیں منفی انداز میں پیش کیا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ معاملہ خود ہی حل ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’بلو‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان نے انہیں گلے لگا کر تمام غلط فہمیاں دور کر دیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان کوئی رنجش باقی نہ رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button