شوبز

اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کے گھر پر بھی بم نصب کیے گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر دونوں مقامات کا گھیراؤ کر کے مکمل تلاشی لی، تاہم بعد ازاں یہ دھمکی بے بنیاد اور محض افواہ ثابت ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اس نوعیت کی جعلی ای میلز میں اضافہ ہوا ہے، جن میں معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کی بات کی جاتی ہے، لیکن اب تک تمام اطلاعات غلط ثابت ہوئی ہیں۔ اس معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button