کھیل

آئی پی ایل میں ایک اور تنازع، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رومی بھنڈر کو شوکاز نوٹس دے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق رومی بھنڈر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 10 اپریل کو کھیلے گئے میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے نظر آئے تھے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی ایس یو) نے اس معاملے پر اتوار کے روز بھنڈر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے۔قوانین کے مطابق پلیئرز اور ٹیم آفیشلز کو پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تاکہ کسی بھی قسم کی مشکوک معلومات کے تبادلے کو روکا جا سکے۔ البتہ مخصوص حالات میں واکی ٹاکی کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق رومی بھنڈر نے ٹورنامنٹ سے قبل اپنی طبی حالت کے باعث موبائل استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم ڈگ آؤٹ میں کال کرنا یا وصول کرنا پھر بھی ممنوع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button