بین الاقوامی
Trending

جارجیا میلونی ٹرمپ کے پوپ لیو کے بارے میں ریمارکس پر بھڑک اٹھیں

یورپ میں صدر ٹرمپ کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی پوپ لیو چہاردہم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں دیے گئے بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں الفاظ مناسب نہیں ہیں۔ وہ کیتھولک چرچ کے سربراہ کی ہے اور پوپ کی حیثیت سے یہ بالکل فطری بات ہے کہ وہ امن کی اپیل کریں اور جنگ کی تمام شکلوں کی مذمت کریں۔یاد رہے کہ اتوار کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کے ایران جنگ سے متعلق مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی ناموزوں قرار دیا تھا۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ایسے پوپ کے حامی نہیں جو یہ سمجھتا ہو کہ جوہری ہتھیار رکھنا قابلِ قبول ہے اور ایسے ملک (ایران) کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف ہیں جو دنیا کو تباہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button