Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

عالمی سطح پر جنگوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث دفاعی اخراجات میں مسلسل 11 ویں سال اضافہ

عالمی سطح پر جنگوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث دفاعی اخراجات میں مسلسل 11 ویں سال اضافہ دیکھا گیا ، 2025 میں عالمی فوجی اخراجات 2.9 فیصد بڑھ کر 2 ہزار 887 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2025 میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں جن کے اخراجات مجموعی طور پر ایک ہزار 471 ارب ڈالر یا عالمی اخراجات کا 51 فیصد بنتے ہیں۔پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق امریکا کے فوجی اخراجات میں حالانکہ 7.5 فیصد کمی آئی لیکن امریکا سب سے زیاد ہ فوجی اخراجات کرنے والے ملکوں میں سرفہرست رہا اور 954 ارب ڈالر خرچ کیے۔عالمی فوجی اخراجات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب یورپ بنا جہاں اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 864 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ دیکھاگیا اور بھارت نے اپنے فوجی اخراجات میں 8.9 فیصد اضافہ کرکے 92 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔ پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے سے 11.9 ارب ڈالر پر دیکھے گئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اخراجات 4.9 فیصد کم ہو کر 48.3 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ ایران کے اخراجات مسلسل دوسرے سال کم ہو کر 5.6 فیصد کمی کے ساتھ 7.4 ارب ڈالر رہ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button