Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ناروے کے شاہی محل نے جمعہ 28 اگست 2026 کو تصدیق کی کہ بادشاہ نے اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں پُرامن طور پر آخری سانس لی۔ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 1991 میں تخت نشین ہوئے اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ناروے کے بادشاہ رہے۔ وہ یورپ کے سب سے معمر حکمران تھے اور ناروے میں ایک مقبول اور نسبتاً سادہ طرزِ زندگی رکھنے والے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے تھے۔ بادشاہ ہیرالڈ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ انہیں 17 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہیمولائٹک اینیمیا نامی خون کی بیماری کا علاج کرا رہے تھے۔ بعد ازاں خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی۔بادشاہ ہیرالڈ کے انتقال کے ساتھ ہی ان کے 53 سالہ بیٹے ولی عہد ہاکون نے آئینی طور پر ناروے کا تخت سنبھال لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button