Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

یمن اور صومالیہ کے قریب قزاقوں نے 2 جہازوں پر قبضہ کرلیا؛ 22 بھارتی اغوا

یمن اور صومالیہ کے قریب مسلح قزاقوں نے دو تجارتی جہازوں کو الگ الگ کارروائیوں میں اغوا کرلیا دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر 22 بھارتی ملاح سوار ہیں۔وزارتِ جہاز رانی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پہلا واقعہ 17 اگست کو صومالیہ کے علاقے پونٹ لینڈ کے ساحل کے قریب پیش آیا تھا۔جہاں کیمرون کے پرچم بردار تجارتی جہاز ایم وی لُطف کو مسلح قزاقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس جہاز پر عملے کے 10 افراد میں سے 6 بھارتی شہری ہیں۔گزشتہ روز بھی بحری قزاق یمن کے خلیجِ عدن میں اریٹیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر پر قبضہ کرکے صومالیہ لے گئے۔ اس جہاز پر بھی 20 میں سے 16 ملاح بھارتی ہیں۔اس طرح مجموعی طور پر دو تجارتی جہازوں کے 22 بھارتی ملاح اس وقت بحری قزاقوں کی تحویل میں ہیں۔ جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی کے وسط تک کم از کم 13 بھارتی شہری ہلاک اور 3 لاپتا ہیں جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔جون کے پہلے ہفتے میں آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے قریب امریکی فوجی کارروائیوں میں بھارتی ملاح بھی نشانہ بنے تھے۔ سب سے سنگین واقعے میں پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی سیٹے بیلو پر امریکی حملے میں 24 بھارتی ملاحوں میں سے 3 ہلاک ہوگئے جبکہ 21 کو بچالیا گیا تھا۔امریکا نے جہاز کو مبینہ طور پر ایرانی تیل کی نقل و حمل اور اپنی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی سے جوڑا تھا جبکہ بھارت نے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button