بین الاقوامی
برازیل میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

برازیلین حکام نے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو کے جنگلاتی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 پائلٹ اور تین مسافر تھے جبکہ مکمل شناخت کی کوششیں ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں۔برازیل میں کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پیز نے ای ایف ای نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں دشواری ہو رہی تھی کیونکہ دو لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا پر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹنگ کی خصوصی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔



