Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپئن بن گئے

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔فائنل میں عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے گنوایا تاہم اگلے دو گیمز میں 11-6 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تاہم فیصلہ کن گیم میں عمیر عارف نے 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button