Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈ سے خانقاہ میں درجنوں راہب ہلاک

ایتھوپیا میں ایک خانقاہ پر مٹی کو تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں درجنوں راہب ہلاک ہوگئے۔ایتھوپیا کے امہارا علاقے میں واقع سینٹ میری خانقاہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا۔اس حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ اس وقت خانقاہ میں سینکڑوں افراد مذہبی رسم کے لیے موجود تھے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام کے مطابق اب بھی کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تمام ہلاک ہونے والے راہب تھے کیونکہ متاثرین میں عبادت کرنے آئے افراد بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button