Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ٹرمپ کے امن دعوے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری، بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید

غزہ ، بیروت: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن منصوبے پر پیش رفت کے دعوے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور جبالیہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران طبی مراکز اور ادویات کے گودام بھی متاثر ہوئے، جس کے باعث پہلے سے بحران کا شکار طبی نظام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ لبنانی فوجی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر غزہ کی وزارتِ صحت نے اسپتالوں، طبی مراکز اور صحت کی سہولتوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں غزہ امن منصوبے پر پیش رفت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم زمینی صورتحال اب بھی انتہائی کشیدہ ہے اور مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button