بین الاقوامی
چین میں ہوائی جہاز کے اندر پاور بینک میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

چین کے گویانگ لونگ ڈونگ باؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز میں کمپارٹمنٹ میں رکھے ہوئے پاور بینک میں آگ لگ گئی جسے کیبن کریو کے ارکان نے جلدی سے بجھا دیا۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ چائنا ایسٹرن فلائٹ MU2421 پر پیش آیا۔ مسافر کے کیری آن بیگ کے اندر موجود پاور بینک میں اس وقت آگ لگ گئی جب طیارہ ٹرمینل کی طرف جا رہا تھا۔ ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم ہوائی جہاز کو دھوئیں سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں سامان کے ایک کمپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا ہوا دکھایا گیا۔ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو ڈبے میں پہنچتے دیکھا گیا جب عملے کے دیگر ارکان آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔



