Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

دبئی: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جس سے عالمی توانائی کی منڈیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ عالمی میڈیا نے شپ ٹریکنگ کمپنی کپلر کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کے روز صرف چھ بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جو گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے باہر جانے والے دو بھرے ہوئے آئل ٹینکرز کے ذریعے تقریباً 20 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل اور پانچ لاکھ بیرل کویتی تیل کی مصنوعات منتقل کی جا رہی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق تین خالی آئل ٹینکرز خلیج میں داخل ہوئے تاکہ وہ وہاں سے تیل اور دیگر مصنوعات لوڈ کر سکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت بیشتر بحری جہازوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹرانسپونڈر (شناختی سگنل) عارضی طور پر بند کر دیے، تاکہ ان کی نقل و حرکت کی نگرانی محدود رہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کارروائیوں اور بحری سلامتی سے متعلق خدشات نے عالمی شپنگ کمپنیوں کو زیادہ محتاط بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والی تجارتی سرگرمیوں میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button