Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 9ویں اوآئی سی منسٹیرئل کانفرنس برائے خواتین سے خطاب

لاہور(آصف اقبال)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اوآئی سی منسٹیرئل کانفرنس برائے خواتین کے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کانفرنس میں شریک تمام ممالک کے شرکاء کو خوش آمدیدکہا ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک اورپرجوش میزبانی کرنے والے لوگوں کی دھرتی ہے۔خواتین سے متعلق کانفرنس میں شرکت میرے لیے اعزاز کے مترادف ہے۔ اسلام میں خواتین کے حقوق سے متعلق واضح احکامات ہیں۔ بطور خاتون اول اوآئی سی کانفرنس سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔فاطمہ جناحؒ اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے لئے ایک مضبوط سہارا بنیں۔میری والدہ محترمہ کلثوم نوازنے بھی والد محترم کا بھرپور ساتھ نبھایا۔والدہ محترمہ کلثوم نواز سے میں نے ہمیشہ ہمت اور جرات کا سبق لیا۔ خواتین کو بااختیار بنانا ایک طبقے کی نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے مفید ہے۔ تعلیم،صحت اورروزگار خواتین کیلئے بنیادی حقوق ہے۔خواتین کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔شہید بے نظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔خواتین کو ڈویلپمنٹ کے سفر میں شریک نہیں بلکہ رہبر ہونا چاہیے۔ پنجاب میں اب خواتین کے لئے مواقع محدود نہیں بلکہ واضح ہیں۔سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں خواتین کے لئے30 یا 40 فیصد کوٹہ نہیں بلکہ ان کا حصہ 60 فیصد سے زائدہے۔حکومت پنجاب کے ہر پراجیکٹ کے پیچھے کسی نہ کسی عورت کی کامیابی نظر آتی ہے۔”اپناگھر،ا پنی چھت“ میں پہلا گھر بنانے والی خاتون تقریبات میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہے۔ ”اپنا گھر،اپنی چھت“کے تحت گھر بنانے کے بعد اب وہ بچیاں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button