Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مسلح افواج نے وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں:سپیکرپنجاب اسمبلی

لاہور( آصف اقبال) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان نے مانگا منڈی میں رانا شکیل کے ڈیرے پر منعقدہ ایک بڑی سیاسی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما رانا شکیل، رانا محمد اسلم اور ان کے متعدد ساتھیوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر، رکن پنجاب اسمبلی ملک انس کھوکھر، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور علاقے کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رانا شکیل اور رانا محمد اسلم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے جماعت مزید مضبوط ہوگی اور عوامی خدمت کے مشن کو نئی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور پاکستان کا استحکام ہے۔ملک محمد احمد خان نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے احترام، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری بنیادی سہولیات، بہتر طرزِ زندگی، صاف ستھرا ماحول، معیاری سڑکیں اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خارجہ پالیسی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور قومی مفادات، ملکی خودمختاری اور پاکستان کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان نے رانا شکیل اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو علاقے کی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے اس سیاسی کامیابی پر رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے رہنما عوامی خدمت اور علاقائی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رانا شکیل، رانا محمد اسلم، ملک افضل کھوکھر اور ملک انس کھوکھر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے رہنما مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button