Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

خبردار! ایرانی نمائندے سے ملاقات نہیں کرنی:محکمہ خارجہ نے ظہران ممدانی کے سٹاف کو روک دیا

محکمہ خارجہ کی ہدایت پر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے دفتر کی ایک اہلکار کی ایرانی عہدیدار سے طےشدہ میٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کی کمشنر، اینا ماریا آرچیلا اور ایک ایرانی اہلکار سے میٹنگ امریکی حکومت کی ہدایت پر منسوخ کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے امیر سعید ایرانی کے ساتھ میئر کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کے دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملاقات کرنی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ارچیلا نے مبینہ طور پر امریکی محکمہ خارجہ یا طہران ممدانی کو اس ملاقات کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے سٹی جرنل کو بتایا کہ اس ملاقات کے بارے میں جاننے کے بعد محکمہ خارجہ نے ممدانی انتظامیہ سے ملاقات کی تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ یہ ناقابل قبول ہے۔ محکمہ خارجہ کے دورے کے بعد ارچیلا کو مبینہ طور پر سرزنش کی گئی اور میٹنگ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا۔میئر کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کے ترجمان نے سٹی جرنل کو بتایا کہ ارچیلا کی ایرانی عہدیدار کے ساتھ ملاقات نہ ہوئی اور نہ ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button