Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر بھر میں سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے اور جائے حادثہ کی جانب ایمبولینسوں کا جاتے دیکھا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک دھماکا کابل کے علاقے پروان سوہ میں ہوا جو جو شہر کے چوتھے پولیس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور ایک حساس علاقہ ہے۔اس دھماکے کی نوعیت، وجہ اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ طالبان حکام نے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دھماکے کے مقام سے آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے گھنے دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ متعدد رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز شہر کے مختلف حصوں میں بھی سنی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button