Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

ریاض: سعودیہ عرب میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے باعث اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) میڈیا نے ملکی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ہے اور حادثہ راس تنورہ میں اتوار کے روز پیش آیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button