Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ڈنمارک میں ایرانی سفارتخانے کے دروازے کھل گئے

تہران: ڈنمارک نے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈنمارک کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں سیکیورٹی حالات بہتر ہونے کے باعث تہران میں واقع ڈنمارک کا سفارت خانہ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈنمارک کے سفیر 19 جون سے سفارت خانے کے دفتر میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو چکی ہیں۔ڈنمارک نے 10 مارچ 2026 کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر تہران میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈنمارک کی جانب سے سفارت خانے کی بحالی اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں کشیدگی میں نسبتاً کمی آئی ہے اور ایران کے ساتھ سفارتی روابط کو دوبارہ معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button