Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

لاہور( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کی وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں حالیہ معاہدوں پر پیش رفت اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button