Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

بلند آواز میں چیخنے کا ریکارڈ آسٹریلوی شہری کے نام

ایک آسٹریلوی ٹاؤن کرائر (ٹاؤن کونسل کا ملازم جو عوام میں آفیشل اعلانات کرتا ہے) نے اپنی گرجدار آواز کے بل بوتے پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے 122.4 ڈیسیبلز پر چیخ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔جوزف مک گریل-بیٹ اپ (جو لارڈ جوزف کے نام سے بھی معروف ہیں اور کینبیرا اور گوئنبیان کے سرکاری ٹاؤن کرائر ہیں) نے بتایا کہ ان کی آواز ہمیشہ سے اتنی طاقتور نہیں تھی۔انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ان کی آواز زیادہ بلند نہیں تھی۔ وہ بہت شرمیلے تھے اور خود کو دوسروں کے سامنے ظاہر نہیں کرتے تھے۔ لیکن اسکول چھوڑنے کے بعد جب وہ تھیٹر میں شامل ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ اپنی آواز بلند کرنا اور خود کو نمایاں کرنا ضروری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button