Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران میں تاریخ رقم،سزائے موت کےقیدیوں کو زندگی مل گئی

ایران نے سزائے موت پانے والے 139 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان علی اصغر جہانگیر نے کہا کہ ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے کل 139 قیدیوں کو معاف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سزائے موت پانے والے افراد کی معافی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی۔عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کوئی نجی شکایت کنندہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کی سیکورٹی کے جرائم کی کوئی تاریخ تھی، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بہتر رویے کی وجہ سے معافی کی شرائط پوری کیں، پشیمانی کا اظہار کیا اور جیل میں اصلاحاتی عمل سے گزرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button