Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کے ساتھ معاہدہ امریکی مفاد میں ہوگا،اسرائیل کی فکر نہیں:جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پسند آئے یا نہ آئے، ہم ایران کے ساتھ اپنے ملکی مفاد میں معاہدہ کریں گے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان مفادات میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں تاہم کچھ معاملات ایسے بھی ہیں جہاں دونوں ممالک کی ترجیحات مختلف ہو جاتی ہیں۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کی صورتحال کے بعد ایسا ماحول پیدا ہوا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک دیرپا حل تک پہنچنے کی گنجائش موجود ہے۔جے ڈی وینس کے بقول صدر ٹرمپ کا بھی ماننا ہے اور میں بھی اس سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ ایک طویل المدتی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اور اس موقع کو گنوانا نہیں چاہیے۔امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے، اسرائیل کو یہ بات پسند آئے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیل اسے پسند نہ کرے لیکن بنیادی طور پر یہ ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button