Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ میں امیگرینٹس کی مشکلات میں مزید اضافہ

امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے امیگرینٹس کو ملازمتوں، ہاؤسنگ اور ہیلتھ کئیر سہولیات سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بوسٹن کے ائیرپورٹ پر3 عشروں سےکام کرنے والے سوشل سکیورٹی نمبرکے حامل کئی ملازمین فارغ کردیے گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نےفیصلہ کیا ہےکہ امیگرینٹس کی جگہ امریکی شہریوں،گرین کارڈ ہولڈرز اوربعض دیگرکو رسائی دی جائے گی۔ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد ہےکہ امیگرینٹس امریکا چھوڑدیں، ہدف ہے کہ امریکا آنے والوں کو مراعات حاصل نہ ہوں، کئی امیگرینٹس نے ڈر سے ٹیکس گوشوارےجمع کرانا، ڈاکٹروں کو دکھانا اور سیاحت کیے لیے جانا چھوڑ دیا جبکہ مستقل قانونی درجہ نہ رکھنے والے ایک لاکھ 16ہزار افراد امریکا چھوڑ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے والدین میں سےکسی ایک کے امریکی شہری نہ ہونے پرامریکا میں پیدا بچے کو وفاقی سبسڈی نہ دینے پرغور کیا جا رہا ہے، غیرشہریوں بشمول گرین کارڈ ہولڈرز پربزنس لون لینے پر پہلے ہی پابندی لگائی جاچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی پناہ لینے والےافراد پر کام کا پرمٹ لینے پر اس سال سے پابندی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button