Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کا عظیم الشان کنسرٹ اچانک منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے بڑے کنسرٹ کو اچانک منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض گلوکار بہت زیادہ معاوضہ طلب کرتے ہیں جبکہ ان کی موسیقی عوام کے لیے کوئی خاص کشش نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فنکار عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کرتے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مجوزہ کانسرٹ کے بجائے اب ’میک امریکا گریٹ اگین‘ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وہ خود خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے حمایت یافتہ غیر منافع بخش ادارے فریڈم 250 کی جانب سے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر 16 روزہ جشن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں واشنگٹن کے نیشنل مال پر ایک بڑے موسیقی کنسرٹ کا بھی منصوبہ شامل تھا۔تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران کئی معروف گلوکاروں نے اس تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد کنسرٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھ رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button