Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کو دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ملائیشیا نے بہتر کارکردگی کی بدولت کامیابی اپنے نام کر لی۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔یاد رہے کہ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں ایشیا کی بہترین جونیئر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button