
ٹیکساس: وائٹ ہاؤس کی جانب سے متعارف کرائی گئی متنازع ویب سائٹ Aliens.gov نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بھر کے 12 ہزار شہروں اور قصبوں میں تقریباً پانچ لاکھ افراد کو گرفتار کیا تاہم ویب سائٹ کے اپنے اعداد و شمار نے اس وقت نئی بحث چھیڑ دی جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ گرفتار شدگان میں 700 سے زائد امریکی شہری بھی شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس نےThey Walk Among Us(وہ ہمارے درمیان چلتے پھرتے ہیں) کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کرنے کے بعد Aliens.gov ویب سائٹ لانچ کی۔ ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین نے گمان کیا کہ شاید یہ UFOs یا خلائی مخلوق سے متعلق کوئی اعلان ہوگا، تاہم بعد میں واضح ہوا کہ ویب سائٹ دراصل ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں اور غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیوں کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق آئی سی ای نے ملک بھر میں لاکھوں افراد کو گرفتار کیا لیکن ڈیٹا کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کم از کم 715 مقامات پر گرفتار افراد میں امریکی شہری بھی شامل تھے، جبکہ 83 مقامات پر درج تمام گرفتار شدگان امریکی شہری تھے۔



