
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ڈاکٹر کا میمورنڈم جاری کیا جس میں ٹرمپ کے ہاتھ پر دیکھے گئے زخم کی وضاحت کی گئی جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ 26 مئی کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں اپنے سالانہ طبی معائنے کے بعد بہترین صحت میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میمو میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دل کی صحت بھی اچھی ہے جو کہ اے آئی کے بہتر الیکٹروکارڈیوگرام تجزیہ پر مبنی ہے۔میمو میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے ذہنی امتحان میں 30 میں سے کامل 30 اسکور کیے جبکہ ان کے اعصابی امتحان میں کوئی غیر معمولی بات نہیں دیکھی گئی۔میمو میں ٹرمپ کے ہاتھ پر نظر آنے والے زخم کی وجہ بار بار مصافحہ کرنا بتائی گئی اور اسے اسپرین تھراپی کا ایک عام اثر قرار دیا گیا۔ٹرمپ کا وزن 238 پاؤنڈ درج کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ دل کی روک تھام کے لیے اسپرین کے ساتھ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دو دوائیں بھی لیتے ہیں۔میمو میں ٹرمپ کو بطور سربراہ مملکت کے تمام فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔



