Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالےفتنۃ الہندوستان، سہولتکاروں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گی، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، معاونین اور عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا، ژوب آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ نے کیا، فیلڈ مارشل نے مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پانے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بیان کے مطابق دورے کا آغاز نمازِ عید کی ادائیگی سے ہوا، جس میں پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button